کنجوس

ایک کنجوس آدمی نے اپنے بچوں سے کہا جو رات کا کھانا نہیں کھائے گا اس کو میں ایک روپیہ دونگا۔ سب بچے ایک روپے کی خاطر بھوکے سو گئے۔ صبح ناشتے کے وقت اس نے سب بچوں کو ایک ایک روپیہ دیا اور پھر بولا ناشتہ اس کو ملے گا جو ایک روپیہ واپس کرے گا۔

No comments:

Post a Comment