انکار

ایک فیکٹری کا نوجوان مزدور سیٹھ کے کمرے میں داخل ہوا اور اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا۔ سیٹھ غصے سے لال پیلا ہو گیا اور گارڈز کو بلا کر کہا کہ مار مار کر اس کا دماغ درست کردو۔ جب گارڈز اسے ما ر مار کر تھک گئے اور سستانے کے لئے رک گئے تو نوجوان زمین سے کھڑا ہوا اور سیٹھ سے کہا کیا میں اسے آپ کی طرف سے انکار سمجھوں؟

No comments:

Post a Comment