ایک قبائلی کی بیوی کو شیر کھا گیا۔ کھوج لگاتے لگاتے وہ گھنے جنگل میں بیوی کی لاش تک پہنچ گیا ۔شیر سے انتقام لینے کے لئے اس نے بیوی کی لاش پر زہر چھڑک دیا۔ جب شیر بچا ہوا گوشت کھانے آیا تو وہیں تڑپ تڑپ کر مر گیا۔ قبائلی نے شیر کی کھال ایک شکاری کو فروخت کر دی۔ شیر کے دل و جگر قبیلے کے جادوگر کو مہنگے داموں فروخت کر دئیے اور اس دولت سے ایک کم عمر لڑکی سے بیاہ کر لیا۔
No comments:
Post a Comment