حافظ جی

ایک نابینا حافظ جی محلے میں بہت پاپولر تھے۔ جب وہ مسجد جاتے تو عورتیں گھروں سے جھانکتیں۔ ایک دن حافظ جی مسجد جا رہے تھے کہ دو عورتوں کو لڑتا سن کر ان کے قدم رک گئے۔ حافظ جی کو دیکھ کر ایک عورت بولی اللہ کرے تیری شادی حافظ جی سے ہو جائے۔ دوسری بولی میری کیوں تیری شادی حافظ جی سے ہو جائے۔ کچھ دیر بعد عورتیں اپنا جھگڑا بھول کر دوسری باتوں میں مصروف ہو گئیں تو حافظ جی کھنکار کر بولے میرے لئے کیا حکم ہے کھڑا رہوں یا جاﺅں؟

No comments:

Post a Comment