فوجی مشقوں کے دوران ایک گروپ کو مردہ سپاہیوں کا کردار ادا کرنے کی ڈیوٹی ملی۔ جب گاڑیوں میں سوار ہونے کے بعد وہ مشقوں کی جگہ جا رہے تھے تو ایک گاڑی کیچڑ میں پھنس گئی۔ انسٹرکٹر نے سپاہیوں سے کہا کہ نیچے اتر کر گاڑی کو نکالیں۔ سپاہیوں نے کہا ان کی ڈیوٹی مردہ سپاہیوں کی ہے جب تک ڈیوٹی کا وقت ختم نہیں ہوتاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کریںگے۔ انسٹرکٹر نے کچھ دیر سوچا پھر اپنے اسسٹنٹ سے کہا ٹھیک ہے دو لاشیں گھسیٹ کر پہیہے کے نیچے ڈال کر گاڑی کو نکالنے کی کوشش کرو۔
No comments:
Post a Comment