ائرپورٹ پر ایک امریکی، ایک جاپانی اور ایک پاکستانی مسافر فلائٹ کا انتظار کر رہے تھے۔ امریکی نے ڈینگ مارتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ صرف ہاتھ کا ن سے لگائیں تو کہیں بھی بات کر سکتے ہیں۔ جاپانی بولا یہ تو کچھ بھی نہیں، جاپان میں تو صرف گردن ہلا کر دنیا میں کہیں بھی بات کر سکتے ہیں۔ پاکستانی کچھ نہ بولا اور اٹھ کر ٹوائلٹ کی طرف چلا گیا، جب واپس آیا تو اس کے کان سے ٹوائلٹ پیپر نکل رہا تھا، امریکی اور جاپانی نے حیرت سے پوچھا یہ کیا ہے؟ پاکستانی نے لاپرواہی سے کندھے اچکا کر کہا کچھ نہیں پاکستان سے فیکس آ رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment